جبالیا میں صیہونی فوج کی  401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر ہلاک / چند دیگر فوجی افسروں کی بھی ہلاکت کی خبر

تہران – ارنا – صیہونی فوج کی 401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر " احسان دقسہ" جبالیا میں چند دیگر فوجی افسران کے ہمراہ ہلاک ہوگیا

ارنا کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے صیہونی فوج کی 401 بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈرکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی 401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈ دقسہ جبالیا میں ایک انٹیلیجنس مشن کے دوران استقامتی فلسطینی محاذ کے مجاہدین کی گھات لگا کے کی جانی والی کارروائی میں ہلاک ہوا ہے۔

عبرانی میڈیا  نے بتایا ہے کہ 401 بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر کے علاوہ صیہونی فوج کی بٹالین 162 اور بٹالین 52 کے کمانڈر بھی شمالی غزہ کے  علاقے جبالیا میں فلسطینی مجاہدین کی گھات لگا کے کی جانے والی کارروائی کا نشانہ بنے ہیں اور ابتدائی رپورٹوں کے مطابق وہ دونوں بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔  

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر دقسہ، غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والا اسرائیلی فوج کا اب تک کا سب سے بڑا افسر ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ کرنل رینک کے اس اسرائیلی فوجی افسر کو چار ماہ قبل 401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر بنایا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .